کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی نسبت روپے کی قدر کو اتار چڑھاؤ کے بعد تنزلی کا سامنا رہا۔
سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی ریکارڈ آمد اور برآمدی شعبوں کی زرمبادلہ کی ترسیلات بھنانے کے باوجود زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی رسد کے مقابلےمیں طلب زیادہ رہی جس کی بنیادی وجہ نئی درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کے کھلنے کے حجم میں اضافہ تھا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدراتارچڑھاؤ کے بعد 35 پیسے بڑھ کر 153.69روپے پر بند ہوا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے بڑھ کر 153.60 روپے پر بند ہوئی۔