اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر نے کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج آنے کے بعد بلدیاتی انتخابات میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں۔
لاہور میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشدبیگ نے بریفنگ دی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اورحکومت پنجاب بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقادکیلئے پرعزم ہیں جب کہ مردم شماری نتائج آنے کے بعد بلدیاتی انتخابات میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں۔