کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) شریف آباد میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب کرنے پر دلہن کے بھائی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق شریف آباد میں کے ڈی اے فلیٹس میں قناعتیں اور کرسیاں لگاکر شادی کی تقریب کی جا رہی تھی جس میں 200 کے قریب افراد کا انتظام کیا گیا تھا۔
پولیس نے شادی کے رنگ میں بھنگ ڈالتے ہوئے کارروائی کی اور ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ شریف آباد تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج کرلیا جب کہ کارروائی کے دوران دلہن کے بھائی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔
واضح رہےکہ حکومت سندھ کی جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی ہے۔