سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1884 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اسکے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 94222 روپے ہوگٸی۔

اس طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کے اضافے سے 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34.29 روپے کے اضافے سے 1251.71 روپے ہو گئی۔