کوالالمپور (اصل میڈیا ڈیسک) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں میٹرو روٹ پر دو ٹرینوں کے تصادم سے زخمی ہونے والے 213 افراد میں سے 6 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
وفاقی علاقوں کے امور کے وزیر انور موسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کل کے حادثے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے بارے میں آگاہی کرائی۔
6 افراد کی حالت نازک ہونے کی وضاحت کرنے والے انور نے بتایا کہ ان میں سے تین وینٹیلٹرز پر ہیں اور 15 افراد زندگی و موت کی کشمکش سے باہر نکل آئے ہیں ۔
دوسری جانب وزارت مواصلات نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فی کس ایک ہزار ملائشیائی رنگتی نقد امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ کوالا لمپور کی میٹرو لائن پر بلا ڈرائیور کے چلنے والی ایک ٹرین مخالف سمت سے آنے والی ایک خالی ٹرین سے جا ٹکرائی تھی جس دوران 213 مسافر زخمی ہو گئے تھے۔