چوہدری نثار نے رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چوہدری نثار علی خان نے 2 سال 10 ماہ بعد رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔

قائم مقام اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے چوہدری نثار سے حلف لیا ہے۔

خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چوہدری نثار آزاد حیثیت میں راولپنڈی کے حلقے پی پی 10 سے رکن منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا تھا۔

24 مئی کو بھی چوہدری نثار 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تھے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھا سکے تھے۔