ڈبلن (اصل میڈیا ڈیسک) آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرکے خود کو جبری طوری پر الحاق کیا ہوا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آج کے اجلاس میں آئرش پارلیمنٹ کے ارکان نے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی جھنڈے کا ماسک لگایا ہوا تھا اور پہلی بار کسی یورپی پارلیمان نے فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کو تسلیم کیا ہے۔
جمہوریہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اب ہمیں سچ بولنا ہی پڑے گا کہ اسرائیل نے فلسطین سے جبری الحاق کیا ہوا ہے۔
آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں اب اسرائیلی سفیر کو نکالنےسے متعلق ترمیمی بل پر بھی ووٹنگ بھی ہوگی اور بل منظور ہونے کی صورت میں اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کردیا جائے گا اور اسرائیل پر مزید پابندیوں پر بھی غور کیا جائے گا۔
اسرائیلی جارحیت پر پیش کی گئی قرارداد پر آئر لینڈ کے وزیر خارجہ سائمن کووننی نے کہا کہ حزب اختلاف کی جانب سے پیش کی گئی تحریک آئرلینڈ میں احساس کی گہرائی کا واضح اشارہ ہے۔