بلوچستان: ینگ ڈاکٹرز نے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ ختم کر دیا

Young Doctors Protest

Young Doctors Protest

بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 3 روز سے جاری سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیزکا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی موجودہ ایمرجنسی صورتحال اور مریضوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جارہا ہے، اس فیصلے کے تحت آج سے تمام اسپتالوں میں اوپی ڈیز سروسز مکمل طور پر فعال ہو جائیں گی۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سیکرٹری صحت کی جانب سے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے حق میں 24مئی سے صوبے کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں 2 گھنٹے کی ہڑتال کر رہی تھی۔