معلوم ہوا کہ تحریک محنت خاموشی سے اللہ کے دین کوعام لوگوں اور گورنمنٹ ملازمین کو پہنچانے کے لیے کام رہی ہے۔ ہمیں یہ اس طرح پتہ چلا کہ ہم اپنی کچھ کتابیں ان کے مکتبہ واقع جی ٹی روڈ واہ کنٹ پر فروخت کرنے کےلیے پیش کیں کرنے کے لیےان کے پاس پہنچا۔ مجھے دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ قرآن شریف، تفاسیر، سیرت ،اسلامی تاریخ اور دوسری دینی کتابیں سلیقہ سے ریکس کے اندر لگی ہوئی ہیں۔ معلوم کرنے پر بتایا گیا کہ یہ سارے کتابیں کمپوٹورائیز طریقے سے ریکارڈ کی ہوئی ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ ان یہ مرکزی مکتبہ ہے اورایسے مکتبے پورے پاکستان میں پھیلے ہوئے ہیں۔ جن کی تعداد65 کے قریب ہے۔ یہ معلوم کر کے انتاہی خوشٰ ہوئی کہ یہ کتابیں اقساط پر بھی فراہم کرتے ہیں۔ بلکہ مجھے کہا گیا کہ اپنی کتابوں کی قیمت وصول کرلیں۔ گو وہ ہم نے آگے قسطوں پر فروخت کی ہیں۔ میرے حاضر ہونے پر میری کتابوں کی قیمت نقد ادا کر دی گئی۔ میں نے مکتبہ کے انچارج سے معلوم کیا کہ بھائی اس کو کون چلا رہا۔ معلوم ہوا کہ یہ جماعت اسلامی کی دوسری قائم کردی تنطیموں میں سے ایک تنظیم ہے۔ تحریک محنت جو غیر سیاسی طور پر گورنمنٹ ملازمین کی فلاح بہبود کے لیے قائم کی گئی ہے۔ قربان جائوں جماعت اسلای پر کہ کہاں کہاں وہ اللہ کے دین کو اللہ کے بندوں پر نافذ کرنے کے لیے تحریکیں برپاہ کیے ہوئے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی بانیِ جماعت اسلامی سید ابو الااعلی مودودیؒ ، مجدد وقت کی قبر نور سے بھر دے آمین۔
میں نے تحریک محنت کتبہ کے انچاج سے اس کے سربراہ کا نام معلوم کیا۔ بتایا گیا ان کانام سید خالد بخاری ہے۔ ان کے سیکر ٹری جنرل شفقت مقبول ہیں۔ میں نے سید خالد بخاری کا کنٹیٹ نمبر ان کے مکتبہ سے لیا ۔ ان سے دوستی کی۔ تحریک محنت کا تعارف سید خالد باری سے تحریری شکل میں مانگا ۔ مجھےلکھنے کا شوق ہے۔ کچھ کتابیں بھی شائع کی ہیں۔ اب ان کو فروخت کرنے کے لیے دیگر مکتبوں کے علاوہ تحریک محنت کے پورے پاکستان میں پھیلے ہوئے مکتبوں سے اور کون سی جگہ ہو سکتی ہے؟ میں نے بخاری صاحب سے کہا کہ آپ خاموشی سے اللہ کے دین کو پھیلانے کے پورے پاکستان میں کام کر رہے ہیں ۔ اس کام کا ابلاغ بھی ہونے چاہیے۔ کیا ممکن نہیں کہ آپ تحریک محنت کا مفصل تعارف مجھے مہیا کریں تاکہ میں ابلاغِ عام کے لیے اسے پرنٹ میڈیا میں بھیج کر اس خاموش جہاد میں شامل ہو جائوں۔انہوں نے کمال مہبانی کرتے ہوئے مجھے تحریک محنت کا تعارف بھیجا۔ یہ تعادف میں قارئین کی نذر کرتا ہوں۔ سید خالد بخاری صاحب فرماتے ہیں کہ:۔
دین اسلام کا علم حاصل کرنے اور اس کی تبلیغ و اقامت کا جذبہ رکھنے والے پی او ایف واہ کینٹ کے ملازمین نے 1975ء میں اسلامی کتب کمیٹی کے نام سے اپنے کام کی ابتدا کی۔فروغ دین کی اس منفرد کاوش کو اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت سے ملازمین میں اس قدر پذیرائی حاصل ہوئی کہ تھوڑے عرصے میں بہت سے کارخانوں، فیکٹریوں،دفاتر میں اس کا نظم قائم ہو گیا۔اور اس کے ممبران کی تعداد سینکڑوں سے تجاوز کر گئی۔جون1979ء میں ملازمین کی اس اجتماعی جدوجہد کو تحریک محنت پاکستان کا نام دے دیا گیا۔باقاعدہ دستور بنا کر اسے یکم اگست1979ء کو رجسٹرڈ کرا لیا گیا۔
ہمار ا مقصد ٭ لا الہ الا اللہ کی ترویج و اشاعت اور تحفظ پاکستان٭ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں ملازمین اور محنت کشوں کے افکار کی تطہیراور کردار کی تعمیر کردار کرنا٭ملازمین کو دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی کامیابی کے لیے تیار کرنا٭ان پڑھ ملازمین کو پڑھنا لکھنا سکھانے کے لیے مواقع فراہم کرنا٭ملازمین اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض سے بھی آگاہ ہوں تا کہ دیانتداری سے اپنے فرائض ادا کر کے جنت کے مستحق ہو سکیں٭معاشرے میں محنت کشوں کی عظمت کا تصور پیدا کرنا اور الکاسب حبیب اللہ کے مطابق ان کو عزت و وقار دینا٭ دور حاضر کے محنت کشوں اور ملازمین کو درپیش مسائل کا حل قرآن و حدیث کی روشنی میں پیش کرنا٭مفلس و نادار ملازمین و محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم اور علاج و معالجے کے لیے مالی امداد فراہم کرنا٭ملازمین اور محنت کشوں میں طبقاتی کشمکش کو ختم کر کے ان کے درمیان جذبہ اخوت و تعاون کو فروغ دینا٭ملازمین اور محنت کشوں کو وہ تمام حقوق حاصل ہوں جو انہیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عطا کیے ہیں۔ اس ساری کوشش کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہے۔
ہمارا طریقہ کار:۔ تحریک محنت ایک علمی تحریک ہے۔جس کا مقصد ملک بھر کے ملازمین و محنت کشون میں سے جہالت و گمراہی کو ختم کر کے ان کو علم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔کسی بھی مقام پر اس کے کام کا آغاز اسلامی کتب کمیٹی کے قیام سے کیا جاتا ہے۔ان میں سے ایک بھائی کو ناظم اسلامی کتب کمیٹی مقرر کیا جاتا ہے۔جو ممبران کو بلاتفریق مسلک،سستے داموں اور آسان اقساط میں ادائیگی کی سہولت کے ساتھ ہر قسم کی اسلامی کتب قرآن، تفاسیر، ،احادیث، سیرت، فقہ و کیسٹس وغیرہ جائے ملازمت پر مہیا کرتا ہے۔ہرممبر،دس، بیس، تیس روپے یا حسب استطاعت ماہوار قسط جمع کرا کر چھ گنازائد مالیت کی کتب حاصل کر سکتا ہے۔
ہم آپ سے کیا چاہتے ہیں؟٭ آپ قرآن پاک کا مطالعہ کریں۔۔۔ تاکہ اس کائنات میں اپنی اور دوسرے انسانوں کی حیثیت، مقصد زندگی سے واقفیت حاصل کر سکیں۔٭آپ سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مطالعہ کریں۔۔۔تا کہ آپ اتباع رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی تفسیر سے واقف ہو کر اپنی زندگی کو اس سانچے میں ڈھال سکیں٭آپ ہر قسم کی اسلامی کتب کا مطالعہ کر یں—تاکہ جدید زمانے کے مسائل سے روشناس ہو کر اسلام کی حقیقی روح سے واقف ہو ں اور اپنی زندگی کا رخ تبدیل کر کے اخروی کامیابی کے حقدار ہو سکیں۔٭آپ اسلامی اجتماعیت کا حصہ بنیں — اخوت و محبت کے نقیب بنیں۔٭آپ اسلامی کتب کے مطالعہ کے بعد اسلام اور کفر کے معرکے میں غیر جانبدار نہ رہیں اور برائی کے خلاف جہاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ہم آپ سے یہ سب کچھ کیوں چاہتے ہیں؟
٭ملازم و محنت کش اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم , کی تعلیمات سے بھی آگاہ ہوکر دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرسکیں٭فرمان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ جو چیز تمھیں پسند ہو اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند کرو٭قرآن کی نورانی تعلیمات سے جہالت و گمراہی کے اندھیرں کا خاتمہ ۔تحریک محنت کا مزاج و دائرہ کار٭صرف اللہ ہی الہٰ ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں۔تنظیم کا بنیادی عقیدہ ہے۔٭تحریک محنت اپنے مزاج اور کردار میں قطعی طور پر ایک دینی اور اصلاحی تنظیم ہے جو حصول مقاصد کے لیے قرآن و سنت سے رہنمائی لیتی ہے۔٭تحریک محنت پاکستان حصول مقاصد کے لیے ایسے طریقے اختیار کرتی ہے۔جو جمہوری اور آئینی ہوں۔٭تحریک محنت کا دائرہ کار تمام ملازمین اور محنت کشوں تک وسعت پذیر ہے۔ہر وہ شخص جو اپنے وقت اور صلاحیتوں کے عوض اجرت لے رہا ہو ملازم و محنت کش متصور ہوتا ہے٭تحریک محنت پاکستان ملک دشمن اور تشدد آمیز سرگرمیوں میں ہر گز حصہ نہیں لیتی٭تحریک محنت پاکستان ٹریڈ یونین سرگرمیوں اورالیکشن میں حصہ لینے سے گریز کرتی ہے۔
حصول مقاصد کے لیے طریقہ کار:۔٭اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے۔۔۔اسلامی کتب کمیٹیوں کا قیام ٭حصول علم و رہنمائی کے لیے۔۔۔درس ہائے قرآن و حدیث٭تعلیم و تعلم کے لیے۔۔۔قرآن کلاسز /مطالعاتی مجالس کا قیام٭افکارکی تطہیر اور کردار کی تعمیر کے لیے۔۔۔تربیتی پروگرامات کا انعقاد٭مستحق ملازمین و محنت کش کی امداد کے لیے۔۔۔شعبہ خدمت مکتبہ جات کی چیین کے ساتھ ہزاروں لوگ وابستہ ہوکر اسلامی کتب بلاتفریق فرقہ و مسلک حاصل کررہے ہیں۔
صاحو! سید خالد بخاری سربراہ تحریک محنت اور ان کے رفقاء بہت بڑا کام کر رہے ہیں ۔ عوام ان کے مکتبوں سے دینی کتابیں حاصل کر کے اس نیک مقصد میں شریک ہو سکتے ہیں۔وہ قومیں ترقی کی منازل طے کرتیں جن کو کتابوں سے محبت ہوتی ہے۔ اس لیے تو شاعر اسلام حضرت علامی شیخ محمد اقبال ؒ نے فرماتے ہیں کہ:۔
مگر وہ علم کے موتی، کتابیں اپنا آبا کی جو دکیھیں ان کو یورپ میں تو دل ہوتا سپارہ
ہمیں بھی ترقی کرنی ہے تو کتابوں سے لگائو لگاناپڑے گا۔ اور ہم تحریک محنت کی مکتبوں سے قران، تفاسیر، حدیث ،اسلامی تاریخ اور دیگر دینی کتابیں حاصل کر سکتے ہیں۔مرکزی کتبہ جی ٹی روڈ واہکینٹ۔0514904053