لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مشتبہ پائلٹس لائسنس اجرا سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے ایک پائلٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 2 افسران کو گرفتار کر لیا۔
کیس پر کارروائی ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کی، جس میں نجی ائیرلائن کے پائلٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 2 افسران کو گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملوث افسران و اہلکاروں نے مبینہ طور پر رقم کے عوض پائلٹس کی معاونت کی۔
معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔