احمدی نژاد کا ایران کے خلائی پروگرام کی دستاویزات چوری کا انکشاف

Ahmadinejad

Ahmadinejad

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے دستوری کونسل کی طرف سے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہرکیے جانے کے بعد انہوں نے ریاستی رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔

حال ہی میں احمدی نژاد نے کہا تھا کہ اگر انہیں صدارتی امیدوار کے طور پرقبول نہ کیا گیا توہ ریاستی راز افشا کردیں گے۔ ایران کی دستوری کونسل نے ان کے صدارتی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں جس کے بعد انہوں نے ریاستی رازوں کا افشا شروع کردیا ہے۔

اہم ریاستی اور حساس رازوں میں ایک اہم راز 11 اپریل کو ایران کے نطنز جوہری پلانٹ میں ہونے والے دھماکے ہیں۔ ان کے بارے میں احمدی نژاد نے کہا کہ نطنز جوہری پلانٹ میں ہونے والا نقصان 10 ارب ڈالر سے زیادہ ہے مگر حکومت نے کہا تھا کہ نطنز پلانٹ میں ہونے والے دھماکوں سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔