قطر (اصل میڈیا ڈیسک) قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ قطر شام کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب شام میں گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں بشار الاسد چوتھی مدت کے صدر منتخب کیے گئے ہیں۔
تاہم اپوزیشن اور مغربی ممالک نے الیکشن کی شفافیت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ خلیجی ممالک میں سعودی عرب سمیت قطر ایسے ممالک میں شامل ہے، جو شام میں گزشتہ ایک دہائی سے جاری خانہ جنگی میں اپوزیشن کی حمایت کر رہے ہیں۔