اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل کی ’فیوچر‘ پارٹی کے سربراہ یائیر لبید نے کہا ہے کہ اسرائیل میں قائم ہونے والی نئی حکومت مخلوط ہوگی جو تمام ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دے گی۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران یائیرلبید نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو کے بیان کوخطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیا۔
یائیر لبید کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف اسرائیل میں متحدہ حکومت کا قیام ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے اپنے سیاسی حریفوں پر اسرائیل کے جوہری پروگرام کی حمایت کا الزام عاید کیا تھا۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے لیے سرگرم سیاسی جماعتوں کے پاس خالی اور بے معنی نعروں کے سوا کچھ نہیں۔ یہ نعرے دائیں بازوں کے ووٹروں کےووٹ چوری کرنے کی کوشش ہے۔
نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کی حکومت اسرائیلی ریاست کے مستقبل کے لیے خطرناک ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ باری کےنظام حکومت کے تحت حکومت سازی درست نہیں۔