ایرانی انٹیلی جنس کی احمدی نژاد کو مناسب وقت پر جواب دینے کی دھمکی

Ahmadinejad

Ahmadinejad

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد بھی ملک کی طاقت انٹیلی جنس کے مدار پر آ گئے ہیں۔

ایرانی وزارت برائے سراغ رسانی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں صدر محمود احمدی نژاد کے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ سے متعلق بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ احمدی نژاد کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ اس بیان میں ضمنی طور پر ان کا تعاقب کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بیان میں احمدی نژاد کے ریمارکس کو ’غیر منطقی‘ قرار دیتے ہوئے ان پر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وزارت برائے انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ احمدی نژاد کے سیکیورٹی حقائق کے برعکس بیان کا مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا اور جلد ہی ان کے متنازع ریمارکس کو سامنے لایا جائے گا۔

تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا محمود احمدی نژاد نے کون سا متنازع بیان دیا ہے جس کا جواب دیا جائے گا۔

البتہ حال ہی میں احمدی نژاد نے سیکیورٹی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاستی ادارے ملک کی حفاظت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے سیاسی رہ نماوں اور عام شہریوں کی جاسوسی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں ایران کے کئی سیکیورٹی رازوں سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ ایران کے جوہری راز چوری ہوئے۔ جوہری تنصیبات پر حملے ہوئے اور کئی تنصیبات پرحملوں میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

سابق ایرانی صدر نے ایرانی انٹیلی جنس پر سنہ 1988 کے پرتشدد واقعات کے دوران گرین موومنٹ کو کچلنے میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا۔ یہ تحریک صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف شروع ہوئی تھی جسے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے اشارے پر سپاہ پاسداران انقلاب نے کچل ڈالا تھا۔