لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا ویکسی نیشن تیز کرنے کے لیے اضلاع میں ٹاسک فورسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہواجس میں چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسی نیشن تیز کرنے کے لیے اضلاع میں بننے والی ٹاسک فورسز میں ڈی پی او، سی ای او ہیلتھ، این سی او سی اورپی ڈی ایم اے کے نمائندے شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورسز ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کی جائیں گی جب کہ ویکسین لگانے کی صلاحیت بڑھانےکے لیے موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔