روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان جاری

Dollars

Dollars

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان آج بھی جاری رہا۔

انٹر مارکیٹ میں بدھ کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 24 پیسے سے بڑھ کر 154.77روپے کی سطح پر بند ہوئی تاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 155.30 روپے پر مستحکم رہی۔