ویکسین کی ایک ڈوز لگوا کر بیرون ملک جانیوالوں کو سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ

Asad Umar

Asad Umar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) این سی او سی نے پاکستان سے بیرون ملک جانے اور آنے والوں کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرپائیں گے۔

این سی او سی کے مطابق جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ایک ڈوز لگوا کر بیرون ملک جانے والوں کو ملے گا اور سرٹیفکیٹ کا اجرا نادرا کے آن لائن سسٹم سے ہوگا جب کہ وزارت قومی صحت حسب ضرورت سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کی مجاز ہو گی۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جا چکی ہے۔