لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے، جس کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔
اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق حارث سہیل اور عماد وسیم کی بالترتیب قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈزمیں واپسی ہوئی، محمد عباس اور نسیم شاہ بھی دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں، جب کہ اعظم خان پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ اور سلمان علی آغا قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔ تاہم یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ ایک روزہ میچز کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ارشد اقبال، اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خاناور عثمان قادر شامل ہیں۔
ٹیسٹ اسکواڈ میںبابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان و وکٹ کیپر) ، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔