بیجنگ (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک خصوصی صدارتی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کئی چینی کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر پابندی لگا دی ہے۔ اس اقدام کے تحت 59 چینی کمپنیوں کے ساتھ لین دین نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
یہ وہ کمپنیاں ہیں، جن پر شبہ ہے کہ ان کے چینی فوج کے ساتھ روابط ہیں اور ان کی جانب سے فراہم کردہ جاسوسی کا ساز و سامان انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
اس حکم نامے پر عمل درآمد دو اگست سے شروع ہو گا۔ اس پابندی کی نگرانی امریکی محکمہ خزانہ کو سونپی گئی ہے۔
بیجنگ حکومت نے اس امریکی اقدام کو چینی کمپنیوں کو دبانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔