اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کر گئے اور مزید 1900 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50393 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1923 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 84 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.81 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21189 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 60 ہزار 385 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 2 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جس کے بعد اب تک ویکسین کی 82 لاکھ 63 ہزار سے زائد ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔