لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس نے زیورات کی بڑی مارکیٹ سوہا بازار سے بھاری مقدار میں زیورات لوٹنے والے ڈاکوؤں کو صرف 8 گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا۔
رنگ محل پولیس کے مطابق مرکزی ملزم صداقت زیورات کے کارخانے میں منشی تھا، اس نے ساتھیوں سے مل کر مالک کوگن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور 17 لاکھ روپےکے زیورات اور 8 لاکھ کیش لوٹ کر فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہناہےکہ گرفتار ملزمان میں منشی صداقت، دانش اور آفتاب شامل ہیں جب کہ ملزمان نے بیرون ملک فرار ہونے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔