برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی دفتر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کرونا کے بعد معیشت کی تشکیل نو کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی دفتر کا کہنا تھا کہ سعودی مملکت کے ساتھ ہماری شراکت داری میں توسیع اور قریب تر ہے۔
برطانوی دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ ی ڈومینک راب کے سعودی ولی عہد شہزادہ سے محمد بن سلمان سے یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کا بھی تذکرہ کیا۔
قبل ازیں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نیوم میں برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے سوموار کے روز ملاقات کی ہے۔انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ روابط کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا ہے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور ڈومینک راب نے مشرقِ اوسط میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی ہے۔
ملاقات میں برطانیہ میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندربن سلطان بن عبدالعزیز، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ القصبی بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ الریاض میں متعیّن سعودی سفیر نیل کرومپٹن بھی اس موقع پر موجود تھے۔