ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی اداکارہ پرینتی چوپڑا فلمی سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے حد سے گزر گئیں۔
اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ فلم ’سندیپ اور پنکی فرار‘ کے ایک سین کیلئے وہ دو روز تک نہیں نہائی تھیں۔
پرینتی چوپڑا نے کہا کہ فلم کے ایک مخصوص سین کیلئے ڈائریکٹر نے پہاڑ پر ایک جھونپڑی کا انتخاب کیا تھا، جھونپڑی میں ہر طرف مٹی تھی، ایک دن کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد جب میں گھر پہنچی تو میرے پورے جسم پر مٹی ہی مٹی تھی، یہاں تک کہ مٹی سے میرے بال بھی سفید ہوگئے تھے تاہم میں بغیر نہائے ہی سو گئی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ایسے سینز کیلئے میک اپ کے ذریعے چہرے کو گندہ دکھایا جاتا ہے لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتی تھی، مداح سین میں حقیقت محسوس کر سکیں اس لیے میں دو روز تک نہیں نہائی۔