ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ نیٹو سے ہمیں امید ہے کہ ترکی کے بقائے حقوق اور اس کی سلامتی کا وہ احترام مشروط رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی اور انسانی بحران کے خلاف جدو جہد میں تعاون کی پیشکش ہمیں مطلوب ہے۔
صدر نے ان باتوں کا اظہار انصاف و ترقی پارٹی کے ہفتہ وار گروپ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران حکومت نے ملکی سیاست،معیشت اور صحت عامہ کو درپیش مشکلات دور کرنے سمیت اپنی عوام کے حقوق اور ان کے مستقبل کا دفاع کیا ہے۔
انسداد دہشتگردی کے حوالے سے صدر نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں،جرائم پیشہ عناصر،سرحدوں پر منڈلاتے خطرات اور وطن عزیز کی بقا پر حملوں کو ہم نے قوم کے ساتھ مل کر ناکام بنانے کی کوشش کی ہے،ہم سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے علاوہ کونسل میں مزید عالمی ممالک اور ترکی کی نمائندگی کو ممکن بنانے کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
صدر نے مزید کہا کہ پیر کے روز برسلز میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں ہم رکن ممالک سے تازہ عالمی صورت حال پر غور کیا جائے گا جس میں کسی قسم کی پس قدمی کا سوال پیدا نہیں ہوتا،ترکی نیٹو کا اہم رکن ملک ہے جبکہ دیگر رکن ممالک سے امید ہے کہ وہ ترکی کی بقا،اور اس کے جائز حقوق کا احترام کریں گے حتی انسداد دہشتگردی اور انسانی بحران کے خلاف موثر کاروائی کے لیے تعاون کی پیشکش کو بھی دہرایا جائے گا۔