اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں ملک میں صنعتی و تجارتی ترقی میں ایف پی سی سی آئی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کو سراہا اور آرمی چیف نے تاجر برادری سے پاک فوج کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے پاکستان میں خوشحالی کے ماحول کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔