امریکی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق یورپ ابھی کورونا کی عالمی وبا کے باعث پیدا ہونے والے بحرانی حالات اور خطرات سے باہر نہیں نکلا۔
ڈبلیو ایچ او کے یورپ کے لیے سربراہ ہانس کلُوگے نے آج جمعرات کے روز ڈینش دارالحکومت میں صحافیوں کو بتایا کہ یورپی ممالک میں کورونا انفیکشنز اور اس وائرس کی وجہ سے اموات میں کمی تو آئی ہے، لیکن اس براعظم کے لیے اس وبا سے پیدا ہونے والے خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں سماجی اجتماعات اور عوامی نقل و حرکت میں اضافہ تو ہونا شروع ہو گیا ہے، مگر یورپ کو اب بھی بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔