مقبوضہ بیت المقدس (اصل میڈیا ڈیسک) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی لڑکا محمد سید ہمائل شہید جب کہ مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نئی غیر قانونی یہودی آبادیاں قائم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا جس پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسرائیلی فوج نے بھیس بدل کر فلسطینی انٹیلیجنس کے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم گرفتاری میں ناکامی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔