نیپرا کی دھمکی بھی کام نہ آئی، لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

Loadshedding

Loadshedding

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) نیپرا کی دھمکی کام آئی اور نہ وزیر توانائی کا وعدہ پورا ہوا، چاروں صوبوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

6،6 گھنٹے بجلی بند کیے جانے کیخلاف راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر شہریوں نے احتجاج کیا اور مظاہرین نے ٹائرجلا کر سڑک کو بند کر دیا۔

بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پشاور کے ہزارخوانی اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پی ٹی آئی ایم پی اے فضل الہٰی بھی شریک ہوئے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں بھی 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پرعوام سراپا احتجاج ہیں۔

واضح رہےکہ وزیر توانائی حماد اظہر نے جمعہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔