کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں سہ پہر سے شام کے درمیان مختلف علاقوں میں آسمان پر گہرے بادل چھائے اور موسم خنک ہوگیا، شمال مشرقی جانب بننے والے تھنڈرسیلز کی وجہ سے ابتدا میں مضافاتی علاقوں نوری آباد،گڈاپ ٹاون،گلشن حدید،سپرہائی اوربحریہ ٹاون اور ملیر میں کہیں تیزاورکہیں درمیانی بارش ہوئی،جس کے بعد بارش کا سلسلہ باقی ماندہ شہرمیں پھیل گیا۔
غیرسرکاری ویدر اسٹیشن پاک وید کے اویس حیدر کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں 43ملی میٹرجبکہ کاٹھور میں 32بارش ریکارڈ ہوئی۔ ابتدا میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کی دوپہرتک گرج چمک کے ساتھ تیزاوردرمیانی بارشوں جبکہ آندھی چلنے کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم بعدازاں ایک دوسری پیش گوئی میں محکمہ موسمیات کا کہناتھاکہ بارش کاسسٹم دیہی سندھ کے اضلاع بدین اورٹھٹھ کی جانب منتقل ہوگیا،اورشہر کے حوالے سے سسٹم کمزورپڑگیا،جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ تیزبارشوں اورتندوتیزہوائیں چلنے کا امکان ختم ہوگیا۔
ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردارسرفراز کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شہر میں صبح ورات کے اوقات میں نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے بونداباندی کا امکان موجود ہے،جبکہ کل سے سمندر کی متاثرہونے والی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طورپربحال ہونے کا امکان ہے۔
سردارسرفراز کے مطابق اگلے ایک ہفتے کے دوران شہر میں تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، 26اور27جون کو باقاعدہ مون سون کے تحت شمالی پاکستان میں بارش متوقع ہے،تاہم دیہی سندھ اورکراچی کے لیے جون کے آخر میں آنے والا مون سون کا اسپیل قابل ذکربارشوں کا سبب نہیں بنےگا۔