اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق سائنو ویک ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔
این سی او سی اعلامیے کے مطابق سائنو ویک کی 15 لاکھ 50 ہزار خوراکیں پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے چین سے اسلام آباد پہنچائی گئی ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین کی ترسیل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور آئندہ ہفتے تک 20 سے 30 لاکھ تک مزید خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔
خیال رہے محکمہ صحت نے بتایا تھا کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں کے متعدد سینٹرز میں انسداد کورونا ویکسین کی قلت کا سامنا ہے، متعدد سینٹرز میں ویکسین ختم ہو چکی تھی جس کی وجہ سے ویکسی نیشن کے لیے آنے والے شہریوں کو واپس لوٹایا جارہا تھا۔