بھارت کی جواں سالہ گلوکارہ کورونا سے چل بسیں
Posted on June 21, 2021 By Majid Khan شوبز
Tapu Mishra
ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کی مقامی اڈیہ زبان کی معروف گلوکارہ تاپو مشرا کورونا سے چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ گلوکارہ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ بھارتی شہر بھوبنیشور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل گلوکارہ کی طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم آج وہ چل بسیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ گلوکارہ کے والد بھی کورونا سے چل بسے تھے جس کے بعد گلوکارہ بھی کورونا کا شکار ہوگئیں تھیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تاپو مشرا نے 150 فلموں میں آواز کا جادو جگایا تھا اور کئی گیت سپرہٹ ہوئے تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com