ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک پر امریکی پابندیا ں عنقریب ہٹا دی جائینگی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بعض تجارتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کرنے والے روحانی نے امریکی پابندیوں کے بارے میں بیانات دیے۔
روحانی نے بتایا کہ امریکی وزارت ِ خزانہ کے عہدیداروں نے کورونا وبا کے بارے میں پابندیوں کو ہٹائے جانے کے لیے تیار ہونے کا اعلان کیا ہے اور واشنگٹن انتظامیہ نے کئی ماہ بعد ان پابندیوں کو ایک کنارے لگانے کی ضرورت کو سمجھ لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ نے مذکورہ پابندیوں کے ایک غلطی ہونے کا بار ہا اعتراف کیا ہے جو کہ اب قلیل مدت کے اندر ہٹا دی جائینگی ، جس کے بعد غیر ملکی سرمائے کی ایران میں بھر مار ہو گی۔