سائنو فارم، سائنو ویک کی دوسری ڈوز میں 6 ہفتوں کا وقت دینے کی ہدایت

Vaccination

Vaccination

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سائنو فارم اور سائنو ویک کے دوسرے ڈوز میں 6 ہفتوں کا وقفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائی جانے والی ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک کے دوسرے ڈوز میں 6 ہفتوں کا وقفہ دینے کا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

این سی او سی نے ویکسین سے متعلق جاری کیے گئے ایس او پیز میں سائنو فارم اور سائنو ویک کی دوسری ڈوز میں وفقہ 3 ہفتے سے بڑھا کر 6 ہفتے کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سائنو فارم اور سائنو ویک کی پہلی ڈوز کے 3 ہفتے بعد دوسری ڈوز لگائی جا رہی تھی۔