کوئٹہ: سی ٹی ڈی کے آپریشن میں مبینہ دہشتگرد ہلاک

CTD Operation

CTD Operation

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) سریاب گوہر آباد میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے نتیجے میں مبینہ دہشتگرد مارا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران دہشت گرد کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگیا جب کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم فرقہ ورانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسزپر حملوں میں ملوث تھا۔