لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگرملز ٹیکس آڈٹ نوٹس کیخلاف درخواست پر ایف بی آرکو ایک ماہ میں ٹیکس آڈٹ کے خلاف اپیل پرفیصلہ کرنےکاحکم دے دیا جب کہ عدالت نے ایف بی آرکو اپیل کے حتمی فیصلے تک رمضان شوگر ملز کیخلاف کارروائی سے بھی روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازکی رمضان شوگرملز ٹیکس آڈٹ نوٹس کیخلاف درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں جسٹس جواد حسن کے 11 صفحات مشتمل فیصلےکو عدالتی نظیربھی قراردیاگیا ہے۔
عدالت نے رمضان شوگر ملزکو حکم دیا ہے کہ ایف بی آرکو مطلوبہ دستاویزات جمع کروائی جائیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آرنے رمضان شوگر ملز کیخلاف ابھی کوئی تادیبی حکم جاری نہیں کیا، صرف چنددستاویزات طلب کی ہیں، رمضان شوگرملز کے پاس ایف بی آرکی کارروائی کیخلاف متبادل فورمزبھی موجود ہیں جن سےرجوع کرنےکے بعد ٹیکس ریفرنس کےطور پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے، ایف بی آرٹیکس قانون کےتحت ایک ماہ میں ٹیکس آڈٹ نوٹس کیخلاف اپیل پرفیصلہ کرے۔