ڈالر کی قدر انٹر بینک میں کم، اوپن مارکیٹ میں بڑھ گئی

 Dollar

Dollar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بڑھ گئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کی نسبت ڈالر کی قدر اتار چڑھاو کے بعد 6پیسے کی کمی سے 157.61روپے پربند ہوئی تاہم اسے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 158.20روپے پر بند ہوئی۔