کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس پر ایف آئی آر کے معاملے میں وزیر خزانہ شوکت ترین کا وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا گیا خط کام کرگیا، ایف آئی آر سے متعلق آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا تھا جس کے بعد ایس پی جمشید فاروق بجارانی کے خلاف انکوئری کا آغاز کردیاگیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فاروق بجارانی کا کیس پولیس کے خود احتسابی یونٹ کو بھی بھیج دیاگیا ہے، معاملے کی انکوئری مکمل غیرجانبدار طریقے سے کی جائے گی۔