پاکستان نے بین الاقوامی فلائٹس آپریشن میں مزید 20 فیصد اضافہ کر دیا

Flights

Flights

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان آنے والی بین الاقوامی فلائٹس کے آپریشن میں مزید 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی ہدایت پر نیانوٹم جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

سول ایوی ایشن کے احکامات کے مطابق پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازوں کو بڑھا کر 40 فیصد کر دیا گیا، پہلے مرحلے میں یورپ، کینیڈا، برطانیہ، چین اور ملائیشیا سے پاکستان آنے والی پرواز وں کو اجازت دی گئی ہے۔

سی اے اے نوٹم کے مطابق دیگر ملکوں پر 80 فیصد پروازوں پر پابندی برقرار رہے گی، مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط برقرار رہےگی اور ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ لازمی ہو گا۔