کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی تھی جس کے بعد ایپلی کیشن کے ترجمان کی جانب سے ایک اور بیان جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اپنے بیان میں ایپ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک کے پاس جامع پالیسیاں ہیں جب کہ مواد کی خلاف ورزی سے متعلق ایکشن لینے کے لیے ٹیکنالوجی پر نظرثانی کی جارہی ہے۔
اب تازہ بیان میں ٹک ٹاک ترجمان نے کہا کہ ہماری کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں اور جذبے نے پورے پاکستان میں خوشی فراہم کرتے ہوئے باصلاحیت تخلیق کاروں کیلئے پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کیلئے مقامی زبان کی ماڈریشن کی صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد پر نظرثانی کرتے ہوئے کارروائی کی ہے، ہمارا کام ریگولیٹرز کے ساتھ جاری ہے۔
ٹک ٹاک ترجمان نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں ایپ کے لاکھوں صارفین اور تخلیق کاروں کی خدمت کے منتظر ہیں جنہوں نے آنے والے کئی سالوں سے تخلیقی صلاحیتوں، تفریح اور اہم معاشی مواقع کے لیے اس پلیٹ فارم کا انتخاب کیا ہے۔