فلپائن (اصل میڈیا ڈیسک) جنوبی فلپائن میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس پر کم از کم پچاسی افراد سوار تھے۔ فلپائنی فوج کے سربراہ کے مطابق یہ طیارہ جزیرے خولو پر گرا ہے جبکہ فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے چالیس مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
اس حادثے میں سترہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔
طیارے پر زیادہ تر وہ فوجی سوار تھے، جن کی تربیت ابھی حال ہی میں مکمل ہوئی تھی اور انہیں جزیرے خولو پر تعینات کیا گیا تھا۔
اس جزیرے کی زیادہ تر آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے اور یہاں اسلامی گروپ ابوسیاف بھی متحرک ہے۔ اس گروہ کی فلپائنی فوج سے اکثر مسلح جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔