سندھ کے بعد پنجاب میں بھی سی این جی مہنگی ہو گئی

CNG

CNG

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ٹیکسز کی شرح میں اضافے کے بعد پنجاب میں بھی سی این جی مہنگی کر دی گئی۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے ایل این جی پر جی ایس ٹی 12 فیصد بڑھا دیا ہے جس کے بعد پنجاب میں بھی سی این جی 18 روپے فی لیٹر مہنگی کردی گئی ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سی این جی 88 سے بڑھ کر 106 روپے لیٹر ہوگئی۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس اسٹیشنز 22 جون سے بند تھے جو آج 2 ہفتے بعد کھولے گئے۔

بجٹ کے بعد سی این جی کی قیمت میں 16 روپے کلو کا بڑا اضافہ کردیا گیا ہے اور پمپس مالکان نے قیمت 140 روپے کلو مقرر کردی ہے۔