کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) چیئرمین میٹرک بورڈ نے امتحان نہ دے پانے والے طلبہ کا دوبارہ امتحان لینے کا اعلان کردیا۔
اشرف علی شاہ نے کہا کہ سینٹر کنٹرول آفیسر امتحانی پرچہ کلیکٹ کرنے نہیں آئے جس کی وجہ سے پرچے پہنچانے میں تاخیر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ انتظامی بے ضابطگیوں کی وجہ سے پرچہ لیک ہوا، اس کی روک تھا م کا مکینزم بنائیں گے ، سی سی اوزکے آرڈر کینسل کرکے اب سپرنٹنڈنٹ کی ڈیوٹی لگائی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ تھا اور امتحان شروع ہونے کے فوری بعد ہی فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا لیکن اس کے باوجود بورڈ کی جانب سے امتحان منسوخ نہیں کیا گیا۔