ایرانی حملوں کا خوف، قطر میں امریکا کے تین اڈے بند، سامان اردن منتقل

US Military Bases

US Military Bases

قطر (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی فوج نے قطر میں 3 فوجی اڈے بند کر دیئے۔ امریکا نے قطر میں اپنے فوجی اڈوں کو ایران کی وفادار ملیشیاؤں کی طرف سے حملوں کا نشانہ بنائے جانے کے خطرے کے پیش نظر فوجی اڈے اور عسکری سازو سامان اردن منتقل کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے گذشتہ ہفتے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ امریکی فوج نے گذشتہ ماہ مرکزی السیلیہ کیمپ، جنوبی السیلیہ کیمپ اور اور گولہ بارود کے مرکز فالکن کیمپ کو بند کر دیا ہے۔

امریکی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ فالکن کیمپ مشرق وسطی میں امریکی سامان کی سپلائی کا ایک فرنٹ لائن مرکز تھا جس میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، آرمڈ کیرئر اور مختلف نوعیت کا سامان رکھنے کے لئے 27 گودام تھے۔

امریکی سنٹرل کمان “سینٹکام” کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں اڈوں کی سپلائی اور وہاں موجود سپورٹ مشن کو اردن منتقل کر دیا گیا ہے۔