عراق (اصل میڈیا ڈیسک) بغداد میں امریکی سفارت خانے کے فضائی دفاعی نظام نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں ہونے والے حملوں کو پسپا کر دیا۔
ادھر ایک دوسری پیش رفت میں شام میں امریکی فوج کے ایک اڈے پر ڈرون طیارے سے حملے کی کوشش کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اسے بھی ناکام بنا دیا گیا ہے۔
بغداد میں امریکی سفارتخانے میں خطرے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔
عراقی سکیورٹی میڈیا سیل نے بتایا ہے کہ رات 2 بجے ایک کالعدم گروہ نے بغداد میں گرین زون کو تین کاٹیوشیا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ پہلا راکٹ نیشنل سیکیورٹی کے ہیڈکوارٹر کے قریب گرا اور دوسرا ادارے کے صحن میں جب کہ ایک اور راکٹ رہائشی علاقے شیخ عمر میں گرا۔ اس حملے میں ایک شہری کی کار کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔
سکیورٹی میڈیا سیل نے مزید کہا اس طرح کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اس طرح کے حملے ملک و قوم کے مفاد کے خلاف ہیں۔ انہیں کسی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔
شہریوں کی جان ومال کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف انٹیلی جنس اور فیلڈ کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔ کسی کو غیر ملکی سفارتی مشنز پر حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بغداد میں ’’العربیہ‘‘ کے نامہ نگار نے بتایا کہ بغداد میں امریکی سفارتخانے کے آس پاس کو دو گائڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ سفارتخانہ کے فضائی دفاعی نظام نے ایک گائڈڈ میزائل گرایا جبکہ دوسرا میزائل بغداد میں گرین زون کے باہر گرا۔
عراقی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ جمعرات کے روز صبح کے وقت امریکی فورسز سے وابستہ ٹرکوں کے قافلے کو بصرہ اور ذی صوبے کے درمیان بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔
ادھر بین الاقوامی اتحاد نے شمال مشرقی شام میں افواج کو نشانہ بنانے والا “ڈرون ایئر سسٹم” بدھ کی شام تباہ کردیا۔
پینٹاگاون کی ترجمان جیسکا میکنٹری نے شام میں عالمی فوج کے اڈے پر ڈرون سے حملے کی ناکام کوشش کی تصدیق کی۔
بدھ کی شام واشنگٹن میں العربیہ اور الحدیث چینلوں کے نامہ نگاروں نے بتایا کہ بدھ کو شام میں اتحادی افواج ایک اڈے پر بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارہ کو تباہ کردیا۔