انڈونیشیا (اصل میڈیا ڈیسک) انڈونیشیا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ انڈونیشیا ان دنوں کورونا وبا کی سخت لپیٹ میں ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ انیس کے سبب 1040 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسی دوران اس وائرس سے نئے متاثرین کی تعداد 34,379 ریکارڈ کی گئی۔
انڈونیشیا کے طبی حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ میں مزید تیزی آ سکتی ہے۔
انڈونیشیا میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 50 ہزار کے قریب ہے جبکہ کووڈ انیس وہاں اب تک 62 ہزار کے قریب جانیں لے چکا ہے۔