ترکی: آقار ۔ فرنینڈز ملاقات، افغانستان سمیت علاقائی سلامتی و دفاع پر تبادلہ خیالات

 Meeting

Meeting

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے اسپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز فرنینڈز کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے۔

دونوں وزرائے دفاع نے نیٹو اور یورپی یونین کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت علاقائی دفاع و سلامتی اور دفاعی صنعت میں باہمی تعاون کے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا۔