اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر ہونے والے تشدد کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات طلب کیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا آئی جی اسلام آباد کو کہنا تھا کہ معاملے پر رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوائی جائے۔
ذرائع کا بتانا ہے عمران خان کا آئی جی اسلام آباد کو کہنا تھا تمام ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پولیس اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے، ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔