کراچی میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگانے کا حکومت سندھ کا فیصلہ مناسب نہیں، گورنر سندھ

Imran Ismail

Imran Ismail

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگانے کا حکومت سندھ کا فیصلہ کسی طور مناسب نہیں ہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں ایک اجلاس ہوا جس میں طے ہوا تھا کہ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر غیر سیاسی ہوگا جو حکومت وحزب اختلاف پر مشتمل سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تعینات ہوگا تاہم سندھ حکومت کا یکطرفہ فیصلہ کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کے مسائل بنیادی نوعیت کے ہیں اور ان کا حل ہونا انتہائی ضروری ہے، اس وقت سندھ میں لوگوں کی نظریں عمران خان کی طرف ہے، لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف سندھ میں ہیلتھ کارڈ نہیں مل رہے، کسان کارڈ نہیں مل رہے جس کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔