کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی ویکسین کین سائنو کے فیز تھری کلینکل ٹرائل سے ایک کروڑ ڈالر کمائے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا تھا کہ کئی ممالک اپنی ویکسین کے فیز تھری کا کلینکل ٹرائل پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ تجربات ہونے سے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی آمدنی ہو سکتی ہے۔