بجٹ کے اثرات عوام کیلئے کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں: سراج الحق

 Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک اس وقت معاشی بحران سیاسی انتشار اور اخلاقی انحطاط کا شکار ہے جب کہ نئے وفاقی بجٹ کے اثرات عوام کے لیے کورونا کی چوتھی لہر سے زیادہ خطرناک ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کی مرضی اور حکم نے ملک کی آزادی و مستقبل کو خطرات سے دوچار کردیاہے، نئے بجٹ کے اثرات سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بے روزگاری، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسی اذیتوں کا حل نکالنے میں مکمل ناکام نظرآتی ہے، حکومت کی تین سالہ کارکردگی نے عوام کے صدمے اور شرمندگی کے احساس کو مزید گہرا کردیا۔